i پاکستان

پی آئی اے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی، جہاز میں بھول جانے والا فون مسافر کو واپس کردیاتازترین

January 22, 2026

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے عملے نے مثالی فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے جہاز میں بھول جانے والا فون مسافر کو واپس کردیا۔تفصیل کے مطابق مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز میں ایک مسافر سیٹ کی جیب میں موبائل فون بھول گیا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے عملے نے مسافر کی تفصیلات حاصل کر کے اس سے رابطہ کیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کی شناخت کے بعد موبائل فون بحفاظت اس کے حوالے کر دیا گیا۔عملے کی ایمانداری اور فرض شناسی پر مسافر محمد یوسف صدیقی نے پی آئی اے عملے کو سراہا اور پی آئی اے اور اس کے عملے کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی