i پاکستان

پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے، نواز شریفتازترین

April 07, 2023

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ کی قرارداد کو درست قرار دے دیا،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے پنجاب میں انتخابات سے متعلق فیصلے کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اقلیتی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی