وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس(آج) جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہوسکے تھے۔ یاد رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی