i پاکستان

پارلیمان سپریم کورٹ پر وسیجر سے متعلق قانون بنا سکتی ہے،فاروق ایچ نائیکتازترین

May 02, 2023

سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ جو بل پاس ہوا آئین کے آرٹیکل 199کو استعمال کرتے ہوئے پاس کیا گیا ، آئین نے پارلیمان کو اجازت دی ہے سپریم کورٹ پر وسیجر سے متعلق قانون بنا سکتی ہے ، منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قانون بل کی شکل میں ہی تھا کہ انہوں نے چیلنج کردیا ، پہلی بار ہوا کہ ایکٹ بنا ہی نہیں معطل کردیا گیا ، عدالت نے اپنی ذہانت میں اس بال کو معطل کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا پڑے گا کہ یہ عوامی اہمیت کا کیس ہے یا نہیں، اب یہ ایکٹ بن گیا ، دیکھنا ہوگا کہ اس سے عوام کو فائدہ ہورہا ہے یا نہیں ، عوام کو بل سے فائدہ نہیں ہورہا ہے تو آرتیکل 184کی مدد میں نہیں آتا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی