مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پارلیمان فیصلے کرنے کیلئے بااختیار ہے،نوازشریف اور فضل الرحمان کے درمیان تین دہائیوں سے تعلقات ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اخترمینگل کو قومی اسمبلی میں بات کرنے کی دعوت دی تو انہوں نے بات بھی کی، اخترمینگل کو بات کرنے کیلئے مائیک دیا تھا تو کورم پوائنٹ آئوٹ کردیا گیا، جب کورم پوائنٹ آٹ ہوجائے تو پھر بات نہیں کی جاسکتی اور اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔انہوںنے کہا نوازشریف اور فضل الرحمان کے درمیان تین دہائیوں سے تعلقات ہیں، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔پارلیمان فیصلے کرنے کیلئے بااختیار ہے۔بلال کیانی نے کہا کہ اپوزیشن بنچوں سے کچھ اراکین نے بلوچستان مسائل پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے ساتھ ہمارا پی ڈی ایم حکومت میں بھی تعلق تھا اور بعد میں پی ڈی ایک حکومت میں بھی سلسلہ چلتا رہا ہے۔سردار اخترمینگل سے ڈائیلاگ چلتا رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی