i پاکستان

پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں،شیخ وقاص اکرمتازترین

November 30, 2024

پی ٹی آ ئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں ، بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ۔ ایک انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں، جو اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کہنے سے کوئی فتنہ نہیں ہوجاتا، کونسا قانون کہتا ہے پر امن احتجاج کی اجازت نہیں، فتنہ وہ ہے جو پر امن لوگوں کی جان لیتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہے، سیکڑوں لاپتہ ہیں، اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رینجرز اہلکاروں کی شہادت میں تحریک انصاف کا کوئی ہاتھ نہیں، تحقیقات کرائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی