پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق چل رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی کو دے رکھی ہے، پارٹی کی پوزیشن وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی کا مقف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی