i پاکستان

پارٹی کے اندر اختلافات نہیں ہیں: شوکت یوسفزئیتازترین

August 29, 2024

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات نہیں ہیں، پی ٹی آئی ارکان کے خلاف کارروائی پارٹی ڈسپلن کے تحت کی گئی، عاطف خان کو پارٹی سے نکالا نہیں گیا۔ایک انٹرویو میںشوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ انہوں نے پاکستان کا کباڑا کر دیا، آئی ایم ایف کے قرضے میں دشواری ہو رہی ہے، 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کہیں نہیں جا رہا، کارکنوں میں غصہ اس لیے تھا کہ وہ سمجھے دیگر رہنماں نے جلسہ ملتوی کیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی حکمت عملی ہوتی ہے کہ ورکرز کو چارج رکھیں، ورکرز کو چارج رکھنا پی ٹی آئی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔شوکت یوسفزئی مزید کہا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو عہدہ دے کر ٹاسک دیا گیا ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں، ایسے وقت جب بانی قید میں اور تحریک بھی چلانی ہے، وہ ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد سعید کے بارے میں علم نہیں، روپوش لیڈروں کے سامنے آنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی