متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں بندش کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دئیے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری یو اے ای میں سیاست اور احتجاج میں ملوث ہیں اور سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات میں یہ شکایات سامنے آئیں، پاکستانی سفیر کو بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر پابندی کابینہ نے پیش کی ہے۔پاکستانی سفارتخانہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ شکایات دستاویزات کی صورت میں پاکستان بھجوادیں۔دستاویز کے مطابق پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی شہری سوشل میڈیا پر یو اے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کا یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال مثبت نہیں، یو اے ای میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی جعلی طریقے سے تصدیق کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا، پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکا دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کا کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی