i پاکستان

پاکستانیوں کا ڈیٹا 2.1 ارب ڈالرز میں ڈراک ویب پر فروخت کیا گیا، وکیل کا انکشافتازترین

October 14, 2024

سندھ ہائی کورٹ میں ساڑھے 11 کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے جواب جمع نہیں کرایا، جس پر عدالت نے 15 روز میں متعلقہ حکام سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سے جواب طلبی ضروری ہے، وفاقی حکومت قانون سازی میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے، ابھی تک کوئی نیشنل سائبر پالیسی نہیں، سائبر سے متعلق پاکستان میں 4 بڑے واقعات ہو چکے، پرنسپل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023 میں اسمبلی میں لایا گیا تھا۔عدالت نے ہدایت کی کہ بل منظور ہوا یا نہیں اس کی بھی تفصیلات پیش کی جائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا 2.1 ارب ڈالرز میں ڈراک ویب پر فروخت کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی