i پاکستان

پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشافتازترین

September 18, 2024

قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان قونصل جنرل کا پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور میں قومی ترانے کی بیادبی کرنے والے افغان عہدے دار کی دستاویزات مکمل نہیں، محب اللہ شاکر کے پاس نہ افغانی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی دوسری دستاویز ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پی او آر کارڈ پر افغان قونصل جنرل اور اس کا خاندان 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لیکر افغانستان واپس جا چکے تھے جبکہ ان کے کارڈ ایکسپائر ہوچکے تھے۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے محب اللہ سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پزیر ہیں کیونکہ ان کووزارت داخلہ کی جانب سے مزید توسیع نہیں دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی