i پاکستان

پاکستانی تاریخ میں بار بار مقبول لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹایا گیا، اسد عمرتازترین

December 27, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں بار بار مقبول عوامی لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹا دیا گیا۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں بار بار مقبول عوامی لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی سے لے کر بے نظیر بھٹو تک مقبول عوامی لیڈروں کے قتل کا سلسلہ جاری رہا ہے، اللہ نے عمران خان کو زندگی دی ورنہ اس تاریک باب میں اضافے کا پورا منصوبہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی