i پاکستان

پاکستانی مندوب کا اقوام متحدہ سربراہ اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے اعزاز میں ظہرانہتازترین

January 30, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان جنہیں اجتماعی طور پر E-10 کہا جاتا ہے ، کے لئے پاکستان ہاس میں ماہانہ ظہرانے کی میزبانی کی ۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ای۔ 10 ممبران کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے مستقبل اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد اقوام متحدہ کے امن مشنز اور افغانستان میں صورتحال کے حوالہ سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی