i پاکستان

پاکستانی معیشت بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہتازترین

July 18, 2024

امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وائٹ ہائو س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ افغان طالبان اپنی سرحدیں دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا، اس ناسور کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، واشنگٹن کئی معاملات میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے، امریکا پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے حالیہ حملوں میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی