منی میں پاکستانی عازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کو منی میں مکتب فراہم نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان کیلئے مختص مکتب میں دیگر ممالک کے عازمین موجود ہیں۔ خیمے نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانیوں نے پورا دن کڑی دھوم میں گزارا، عازمین بسوں اور خیموں کے باہر بیٹھے رہے جب کہ عازمین حج کو کھانا بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ یہ بھی شکایات سامنے آئی ہیں کہ منی میں پاکستانی حج رضا کار بھی موجود نہیں، جس کے باعث پاکستان عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی