i پاکستان

پاکستان تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اعجاز چودھریتازترین

July 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔ انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ روف حسن کو فورا رہا کریں، چند ماہ پہلے وہ پی ٹی آئی کی سیاست میں فعال ہوئے، رف حسن سوشل میڈیا نہیں جنرل میڈیا کور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، کہاں ہے جمہوریت؟ اسلام آباد والا ڈرامہ ممبران پارلیمنٹ کو دبوچنے کے لئے ہوا، میں گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، سیاسی جماعت عوام ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آ دیکھ لو عوام کس کے ساتھ ہے، حکومت کہاں ہے یہ بتائیں، حکومت تو چند دنوں کی مہمان ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی