i پاکستان

پاکستان تحریک ا نصاف بلوچستان کے صدر داد شاہ نقص امن کے خطرے کے پیش نظر گرفتارتازترین

October 15, 2024

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داد شاہ کو کوئٹہ میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داد شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب پارٹی رہنمائوں کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔پارٹی رہنمائوں کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داد شاہ کاکڑ سبی جلسے میں شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے کہ سریاب کسٹم کے قریب انہیں گرفتار کرکے کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی