صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سوڈان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، امن، اتحاد اور استحکام کیلئے سوڈان کے ساتھ کھڑے ہیں،، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ اقدار اور اسلامی ورثے پر قائم ہیں، بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اور سوڈان کی باہمی حمایت جاری رہے گی۔ سوڈان کے یومِ آزادی پر پیغام میںصدر مملکت نے کہا ہم سیاسی، معاشی اور عوامی روابط کے فروغ کے خواہش مند ہیں، اور پاکستان سوڈان کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، علاقائی امن اور مشترکہ خوش حالی کیلئے مکالمہ ناگزیر ہے۔
دریں اثنا، صدر آصف علی زرداری نے کیوبا کے یومِ فتحِ انقلاب پر صدر میگوئل دیاز کانیل کو مبارک باد دی، اور کہا کیوبا کے ساتھ 7 دہائیوں پر محیط دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا 2005 کے زلزلے میں کیوبا کی انسانی امداد کو پاکستان نے خراجِ تحسین پیش کیا، کیوبا کی بے لوث مدد پاکستان ہمیشہ شکر گزاری کے ساتھ یاد رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کیوبا کے عوام کے لئے امن، خوش حالی اور ترقی کی نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی