i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندرکے تحفظ کاعالمی دن 8جون کومنایا جائے گاتازترین

June 04, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندرکے تحفظ کاعالمی دن 8جون کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد سمندروں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے اور آبی حیات کے تحفظ کیلئے عوامی شعوربیدار کرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین انسانی حیات کیلئے سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام8جون 1992ء کو جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں سمندر کو آلودگی سے بچانے کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہر سال8جون کو عالمی یوم سمندر منانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 8جون کو سمندر کا عالمی دن مناتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی