پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا جائیگاجس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر پر قبضے کیلئے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی میںآرٹیکل370کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرنا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا،ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیاجائے گا اور کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل370کے نفاذ پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔چار سال قبل یعنی 5 اگست 2019ء کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی الگ ریاستی حیثیت ختم کرکے مظلوم کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی ریاست سے بے دخل کرنے کی سازش کی جس کے بعد وادی میں مظاہروں کے ڈر سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی