i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن 28اپریل کومنایا جائے گاتازترین

April 24, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ)28اپریل کومنایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد دوران کام کسی بھی قسم کے حادثہ یا بیماری سے بچاو بارے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، محکمہ صحت وافرادی قوت سمیت سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے سیمینارز، واکس اور ریلیوں کا اہتما کر کے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی