پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ برقرار ، ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 1199 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار ایک پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی