پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 78ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1315پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 78ہزار 73پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 76ہزار 707پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عید کے چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278روپے 70پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی