i پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج ہفتے کے آخری روز ایک لاکھ 84 ہزار کی حد پار کر گئیتازترین

January 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا پاکستان سٹاک ایکسچینج 3100 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی کو چھو گئی حصص بازار میں تیزی کے ساتھ ریکوری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 717 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1113 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 31 ارب 7 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار 173 روپے مالیت کے 28 کروڑ 13 لاکھ 7 ہزار 943 شیئرز کا لین دین ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی