i پاکستان

پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے نے بھارت کو پریشان کر دیا ہے، عبدالباسطتازترین

September 19, 2025

بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے نے نئی دہلی کو پریشان کر دیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ اسرائیل کے قطر پر حملے نے عرب دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی