i پاکستان

پاکستان ، سعودی عرب دفاعی معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا، مشاہد حسینتازترین

September 18, 2025

سینئیر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ان کیلئے یہ سرپرائز تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کر رہا تھا۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خاطر امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی