i پاکستان

پاکستان ریلوے کا موہنجودڑو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہتازترین

July 12, 2023

پاکستان ریلوے نے موہنجودڑوایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو 20 جولائی سے دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ موہن جودڑوایکسپریس 8اکانومی کوچزپرمشتمل ہوگی، موہن جودڑوایکسپریس براستہ دادوحبیب کوٹ چلے گی۔ حکام کے مطابق موہن جودڑوایکسپریس صبح 7بجے روہڑی اسٹیشن سے چلے گی جبکہ دوسری ٹرین صبح 8 بجے کوٹری سے چلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی