i پاکستان

پاکستان ہر ایک سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، سلمان اکرم راجہتازترین

December 12, 2024

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبرغلط ہے، عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی قائم کرکے مجھ سمیت دیگر رہنماں کو اس میں شامل کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات ممکن تھے اور مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اوربے وقوفی ہوگی، صوبے کو مزید انتشار میں نہ ڈالیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی