i پاکستان

پاکستان مشرق وسطی میں امن کا خواہاں ہے،عطا اللہ تارڑتازترین

September 24, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں امن کا خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کاذمہ دار ہے، ہم مشرق وسطی میں امن چاہتے ہیں ، فلسطینی بھائیوں کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلی پر بھی بات چیت ہوگی، دوست ملکوں سے روابط اورتعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے ، دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ۔ عطاتارڑ نے مزیدکہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں ، پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں داخل ہوگئی ہے ، بلوم برگ نے پاکستانی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ہے، وزیراعظم کی پاکستانی کاروباری برادری سے ملاقات بھی طے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی