i پاکستان

پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت کا باعث نہیں بننا چاہیے،ٹیڈ لیوتازترین

March 27, 2023

امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور پاکستانی عوام کے پرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے ڈیموکریٹ رکن ڈاکٹر آصف محمود بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے، عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، ان کے ہزاروں کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں، اب تک جو کچھ نظر آیا ہے وہ صرف ایک جھلک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی