i پاکستان

پاکستان میں مائننگ انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری، ڈنمارک کے بڑے گروپ کا کاروباری سرگرمیوں میں اظہار دلچسپیتازترین

September 02, 2024

ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او جناب میکو کیٹو کا وفاقی وزرا سے تفصیلی سیشن

وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان اور جام کمال خان کا ڈنمارک بزنس گروپ سے اجلاس

پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور بڑی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، وفاقی وزراء

ایف ایل سمڈتھ مائننگ کے شعبے دنیا بھر میں اہم مقام رکھتی ہے۔

ڈنمارک گذشتہ 30 برسوں سے پاکستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں میں سرگرم عمل ہے، ڈنمارک سفیر کی گفتگو

مائننگ انڈسٹری میں قابل عمل تجاویز اور فائدہ مند منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے، سی ای او ایف ایل سمڈتھ

پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا، وفاقی وزیر مصدق ملک

ٹیکنالوجی کے تبادلے اور طلبہ کے لیے ریسرچ و ٹریننگ کے مواقع پر بھی کام کریں گے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اپنے محکمے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ڈنمارک سے سرمایہ کاری بہت حوصلہ افزا ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے، عبدالعلیم خان

ڈنمارک کےمعدنیات کے شعبے میں تعاون اور دو طرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، جام کمال خان

ڈنمارک پاکستان کا انتہائی اہم کاروباری شراکت دار ہے ہم اس کورڈیل ریلیشن شپ کو اگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں

جام کمال خان

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی