i پاکستان

پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ چالیس لاکھ سے زائد،77فیصد مرد، خواتین کی تعداد صرف 24 فیصدتازترین

December 30, 2024

پاکستان میںانٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں خواتین کی نمائندگی خطرناک حد تک کم ہے۔پی ٹی اے کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان صنفی مساوات اورڈیجیٹل شمولیت کے لحاظ سے سب سے کم تر ممالک میں شامل ہے اور سوشل میڈیا ایپس پر خواتین کی نمائندگی میں بڑی حد تک کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان میں 6 کروڑ چالیس لاکھ سے زائد صارفین فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے 77 فیصد مرد جب کہ خواتین کی تعداد صرف 24 فیصد ہے۔ یوں اس مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صنفی فرق 68 فیصد ہے۔اسی طرح پاکستان بھر میں یو ٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ کے قریب ہے۔ ان میں بھی صنفی فرق نمایاں ہے۔ 72 فیصد مرد اور 28 فیصد خواتین یو ٹیوب کا استعمال کرتے ہیں اور یہاں صنفی فرق 69 کے ڈیجیٹ کو چھو رہا ہے۔شارٹ ویڈیو کے لیے مقبول ایپ ٹک ٹاک ہے۔ اس پلیٹ فارم کا 5 کروڑ 44 لاکھ پاکستانی صارفین استعمال کرتے ہیں۔ ان میں 78 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین ہیں اور یہاں صنفی تفریق 71 فیصد تک پہنچی ہوئی ہے۔انسٹا گرام کے ایک کروڑ تہتر لاکھ صارفین میں سے 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین ہیں۔ یہاں صنفی تفریق کی شرح 41 فیصد ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی