امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملرنے کہا ہے کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جائے،حکومت پاکستان آئینی، بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔ وائٹ ہاوس میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ایک بار پھر پاکستان پر آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا زور دیا گیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کے ایوان زیریں میں پاکستان کے حالیہ انتخابات سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر تبصرے سے گریز کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی