i پاکستان

پاکستان میں ادویات کو بے اثر کرنیوالے ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کا خطرہ بڑھنے لگاتازترین

September 24, 2024

پاکستان میں ادویات کو بے اثر کرنے والے ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کا خطرہ بڑھنے لگا۔ بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کے اشتراک سے شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2016 میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سامنے آیا، ملک میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے 15 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ جنوبی ایشیا کے ملکوں میں پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے بیکٹیریا کی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت بڑھنے لگی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دواں کا اثر ختم ہونے پر مستقبل میں ٹائیفائیڈ ایک خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے، دنیا بھر میں ہر سال تقریبا 90 لاکھ افراد ٹائیفائیڈ کا شکار ہوتے ہیں جن میں اکثریت ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ سے متاثر ہونے والوں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی