i پاکستان

پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، ڈائریکٹر آئی ایم ایفتازترین

July 14, 2023

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے،جولی کوزیکنے کہاکہ 12جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3بلین ڈالر کی منظوری دی، پاکستان کو فوری ایک ارب 20کروڑ ڈالرز جاری کر دیئے گئے، نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے، سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی