i پاکستان

پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60اراکین کانگریس نے انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیاتازترین

May 18, 2023

پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا،خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دبا ئوڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ خط میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈائون پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور بھی دیا گیا،امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی