i پاکستان

پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیںتازترین

July 06, 2024

پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں۔ شیف ناہید انصاری نے مختلف مارننگ شوز اور کوکنگ شوز میں کھانوں کی تراکیب اور ٹوٹکوں سے عوام کے دلوں میں گھر کیا۔ ناہید انصاری کے انتقال کی خبر ایک نجی ٹی وی شو کی میزبان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکانٹ کے ذریعے دی گئی۔ انتقال کی خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شیف کے چاہنے والوں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی