امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی، آبی انتظام اور پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی مشترکہ شراکت داری 2 ارب ڈالرز تک ہے جس کے تحت پاکستان میں انفرا اسٹرکچر میں بہتری لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے کافی متاثر ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں ایک پروگرام شروع کیا ہے، پاکستان میں صرف منصوبے تعمیر نہیں کیے جا رہے بلکہ ان کے طویل المدت نتائج کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ امریکا میں عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے اور یہی جمہوریت ہے، ٹرمپ انتظامیہ امریکا کے لیے اپنی ذمے داریاں ادا کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی