خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے نیشنل کو آرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی افرادی قوت ہے، پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کی افرادی قوت مختلف ممالک کی ترقی میں کرداراداکررہی ہے۔ اسلام آباد میں سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے لیے ایک بڑا تجارتی حب ہے، پاکستان وسط ایشیا کے لیے اہم تجارتی راستہ ہے،ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیفروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی