i پاکستان

پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر , سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینکتازترین

September 12, 2022

پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے ، پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے ، پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ، پیر کوقدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی ، روپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے 863افرادجاںبحق ہوئے ہیں، قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے ، سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے ، پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے ، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورنس ہے ، سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں سیلاب وزلزلے کے باعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں ،بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں، سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلئے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی