i پاکستان

پاکستان کا استعمال شدہ کپڑے کا شعبہ میںسرکلر معیشت کی بنیادبن سکتا ہے: ماہرینتازترین

October 30, 2024

پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی(SDPI) نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کے تعاون اور یورپی یونین کی فنڈنگ سے”استعمال شدہ کپڑے کی تجارت کیلئے معیار اور ہدایات کی ترقی“ کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ہائبرڈ ورکشاپ کا مقصد پاکستان کے بڑھتے ہوئے دوسرے ہاتھ کے کپڑے کے شعبے کے گرد ایک مضبوط فریم ورک بنانا اور پائیدار طریقوں اور پالیسیوں کو فروغ دینا تھا۔ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہریSDPI نے اس پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ استعمال شدہ کپڑوں پر ریگولیٹری ڈیوٹیوں کا خاتمہ کرکے اس شعبے کوپاکستان کی سرکلر معیشت کے مستقبل کی بنیاد بنایا جائیگا۔UNEP کے اسد نقوی نے اس صنعت کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ایس ڈی پی آئی کی ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو زینب نعیم نےاس شعبے کا جائزہ لینے اور پائیدار تجارتی طریقوں کو بہتر بنانے پر زور دیا۔UNEP کی بیٹریز فرنانڈز نے خو اتین کیلئے کپڑوں کی اقتصادی اہمیت کو اجاگر کیاجو اس شعبے کی 45% افرادی قوت تشکیل دیتی ہیں۔ انہوں نے مائیکروپلاسٹک آلودگی جیسے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے پر بھی زور دیا، جس میں ٹیکسٹائل کی صنعت کا 9% حصہ ہے۔ری ٹیکس گلوبل کے سی ای او، مصطفی سطار نے استعمال شدہ کپڑوں کے شعبے کی اہمیت پر گفتگو کی اور بتایا کہ 90% کپڑے بغیر پانی یا گیس کے ری سائیکل کئے جاتے ہیں۔وزارت تجارت کے عمر فاروق نے مضبوط قوانین کے قیام کیلئے جاری کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ پاکستان میں ایک زیادہ پائیدار اور دائری ٹیکسٹائل شعبے کی تشکیل کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو UNEP کے ہدف ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم اور اقتصادی مواقع کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی