i پاکستان

پاکستان کے صنعتی شعبے میں سرمایہ اور صنعت کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہتازترین

December 26, 2025

ایس آئی ایف سی کی معاشی اصلاحات کی وجہ سے صنعتی شعبے میں سرمایہ اور صنعت کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعتوں میں مسلسل دوسرے ماہ نمایاں اور حوصلہ افزا ریکارڈ میں بہتری آئی ہے۔ اکتوبر میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی 8.3 فیصد سال بہ سال شرحِ نمو کے ساتھ صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی ہے۔جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 5.02 فیصد مستحکم اضافہ ہوا جبکہ آٹوموبیل سیکٹر میں 78.89 فیصد سے زائد غیر معمولی شرحِ نمو، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اعتماد میں نمایاں بحالی دیکھی گئی۔برآمدی طلب میں نمایاں اضافے کے باعث اکتوبر کے دوران گارمنٹس کی پیداوار 10.99 فیصد کی سطح تک پہنچ گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 12.25 فیصد اضافہ، ڈیزل، جیٹ فیول اور ایل پی جی کی پیداوار میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی