i پاکستان

پاکستان کے ہنگری کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، اسپیکر قومی اسمبلیتازترین

July 12, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہنگری کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلے اور پاک-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلا فیزیکاس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے ہنگری کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ،پاکستان، ہنگری سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے اور پاک-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا ، انہوں نے تعلیم کے میدان میں ہنگری کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر نگری کے سفیر بیلا فیزیکاس نے کا اسپیکر کے ہنگری کے لیے خیر سگالی اور تعلقات کو مذید وسعت دینے کی خواہش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور ہنگری کے سپیکر کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورے کا دعوت نامہ بھی دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی