i پاکستان

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا، حماد اظہرتازترین

May 31, 2023

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد سے افراط زر کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی 14 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے سے زیادہ نیچے گری، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے، جب سے ہم نے حکومت چھوڑی ہے قرض لینے کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی