i پاکستان

پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے،امریکہتازترین

July 25, 2024

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتا ۔یہ بات ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔ ترجمان نے کہا کہ احترام جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط کرنے اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے کانگریس سے 101 ملین بجٹ کی درخواست کی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایسے پروگرام اس مالی سال اور پچھلے برسوں میں ہوتے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی