پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو مستقبل کے مالیاتی نظام کا بنیادی ستون تصور کرتا ہے۔ ابوظہبی بٹ کوائن کانفرنس میں خصوصی انٹرویو میں ب لال بن ثاقب نے پاکستان کا کرپٹو وژن واضح کیا ہے۔چیئرمین بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ مستقبل کے مالیاتی نظام کا بنیادی ستون تصور کرتا ہے۔ 240 ملین آبادی اور 70 فیصد نوجوان قوت رکھنے والا ملک فقط روایتی معیشت پر منحصر نہیں بلکہ ڈیجیٹل معیشت کے نئے ماڈل کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف نوجوانوں کو صارف نہیں بلکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اور نئی معیشت کے معمار بنانا ہے۔ پاکستان غیر منظم کرپٹو مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق شفاف اور سرمایہ کار دوست نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی