مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ عالم اسلام کا سینکڑوں سال کا خواب تھا، یہ صرف معاہدہ نہیں بہت بڑی تاریخی کامیابی ہے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی بنیاد ہے، مستقبل میں مسلم امہ اس اتحاد کا حصہ ہو گی، وقت آئے گا کسی بھی مسلمان پر ظلم تمام مسلمان ملکوں پر حملہ تصور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اوپر حملہ ہم پر حملہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ سعودی عرب پر امریکا کا بہت اثرو رسوخ ہے، پاکستان کی جوہری طاقت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں معاشی مسائل ہیں جبکہ سعودی عرب معاشی پاور ہے، جب دونوں اکٹھے ہو گئے تو یہ ایک ورلڈ سپرپاور تصور کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس مسلمان ملک پر جارحیت ہو گی تو یہ ورلڈ سپر پاورنوٹس لے گی اور مدد کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ راز کی باتیں سرعام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سعودی عرب کا تمام مسلم ممالک میں احترام ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے سے پاکستان کو بہت سے مواقع ملیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی