وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہے پاکستان 7 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کومدعوکریگا،پاکستان چین سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کے نئے دروازے کھولناچاہتا ہے۔ وفاقی وزراعبدالعلیم خان اورجام کمال کی زیرصدارت پاک چین تجارتی امورپر اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چین اورپاکستان کی کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچرزکیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس موقع پرعبدالعیلم خان نے کہاپاکستان 7 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کومدعوکریگا،بنگلہ دیش،انڈیا،ویت نام کے مقابلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری بورڈکووزیراعظم کیلئے تفصیلات تیارکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے خارجہ،تجارت،صنعت وپیداوار،فوڈسیکیورٹی اورمیری ٹائم کی وزارتوں کو آن بورڈ لیں۔ چین کی کمپنیوں کیاشتراک سیتجارت میں ایک ارب ڈالرکااضافہ ہوسکتا ہے،سرمایہ کاری بورڈکیحکام کوسرمایہ کارکمپنیوں سے فوری بات چیت کی ہدایت کردی گئی ہے، چینی کمپنیوں کیلئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔ وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کی بھی چینی کمپنیوں اور تجارتی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی،انہوں نیوزارت تجارت کوبورڈ آف انویسٹمنٹ سے مکمل تعاون اور مشترکہ کاوشوں کی ہدایت کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی