i پاکستان

پاکپتن، تیز رفتار کار نہر میں جا گری، بچی جاں بحق، 6افراد کو بچا لیاتازترین

April 29, 2024

پاکپتن میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق جبکہ 6افراد کو بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7افراد تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے بعد کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے۔حادثے کی بروقت اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 6افراد کو بحفاظت نہر سے نکال لیا گیا جبکہ 8سالہ بچی کی لاش نہیں مل سکی جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی