i پاکستان

پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے،شہبازشریفتازترین

October 29, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے دونوں ملکوں کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے روسی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا اور اور اسے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کی مضبوطی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ روسی اعلی قیادت کی جانب سے حالیہ دوروں کی بدولت پاکستان اور روس کے مابین تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے، روس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2024 میں منعقد ہونے والا پاکستان و روس مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے مابین تعاون کو وسعت دینے کا اہم موقع ثابت ہوگا۔وزیر اعظم نے رواں ماہ کے آغاز میں وزیرِ مواصلات کی قیادت میں 70 رکنی پاکستانی کاروباری شخصیات کے وفد کے دورہ روس اور پاکستان-روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کو دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ انہیں جلد دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی